Following is a Nazm (a poem composed in Urdu) on Khilafat, written by an Ahmadi poet Muhammad Ibrahim Shad Sahib.
It’s taken from his poetry book “Bahar-e-Jawadah”. He had a deep love with khilafat and was a dedicated daee.
By the grace of Allah, his tabligh resulted in many kind souls entering Jama`at Ahmadiyya in Pakistan.
He is my grandfather and also a father-in-law of Moulana Dost Muhammad Shahid (Historian of Ahmdiayyat).
This Nazm is on Al-Islam under other different poet and has recorded voice of Saadat Ahamd sb.
Requested to be published in Ahmadiyya Journal.
Mansoor Nasir
Sec Talimul Quran Waqfe Ardi
Brampton West Jama`at
پریشان روحوں کی راحت خلافت
خدا کی عطا کردہ نعمت خلافت
ہے ا یمان والوں کی دولت خلافت
نبوت کی زندہ صداقت خلافت
خد کی طرف سے امانت خلافت
نبوت خدا کی مکمل ہدایت
ہدایت کی کامل ا شاعت خلا فت
خلافت نبوت کا اک تکملہ ہے
خلافت نبوت، نبوت خلافت
نہیں ہوتے معزول ہر گزخلیفے
کہ رکھی ہے ا ک خاص نصرت خلافت
نہیں چھین سکتا خلیفے سے کوئی
خدا کا عطیہ ہے خلعت خلافت
ہراساں د لوں کی تسلی کا موجب
سراپا تشفی سکینت خلافت
غم رحلت انبیا کا مداوا
پریشان روحوں کی راحت خلافت
ہے بندوں پہ گر انتخاب خلافت
حقیقت میں ہے دست قدرت خلافت
تصرف خدا کا جھکاتا ہے سب کو
ہے گویا خدا کی مشیت خلافت
سرا ج نبوت جو ہوتا ہے اوجھل
تو آتی ہے پھر حسب سنت خلافت
تقرب الی اللہ کا واحد ذریعہ
ہے صدق ووفا کی علامت خلافت
خلافت ہے دین متیں کی محافظ
ہے امن و سکوں کی ضمانت خلافت
خلافت سے ہوتی ہے تنظیم قائم
یہی ہے نبی کی نیابت خلافت
کیا سورۃ نور میں حق نے وعدہ
کہ پائے گی یہ خیر امت خلافت
خلافت ہے اثبا ت مرکز کا باعث
خدا کی جماعت کی طاقت خلافت
خلافت کا انکار کرتا ہے فا سق
سمجھتا ہے وہ بے حقیقت خلافت
کرو صد ق دل سے ا طاعت ہمیشہ
خدا کی ہےلاریب رحمت خلافت
ہمیں ناز ہے ا س غلامی پہ ہر دم
ملی دائمی ایک نعمت خلافت
مشرف بہ بیعت ہوئے شاد ہم بھی
کہ ہے موجب صد سعادت خلافت
-محمد ا برایم شاد ) رسالہ خالد ربوہ جولائی 1962 )
Jazakum Allah Talah Ahsanal Jaza,
Over all, journal has a good collection and covering different subjects.
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مکرم احمدی شاعر محمد ابراہیم شادؔ صاحب نے اس نظم میں خلافت سے اپنی محبت، عقیدت اور وفاداری کا نہایت خوبصورت اظہار کیا ہے۔ الحمد للہ، ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں خلافت جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے۔
اس نظم کا یہ حصہ خصوصی طور پر قابلِ توجہ ہے:
نبوت خدا کی مکمل ہدایت
ہدایت کی کامل اشاعت خلافت
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا صحیح طریق یہی ہے کہ ہم خلافتِ احمدیہ سے کامل اطاعت و وفا کا تعلق قائم رکھیں اور نظامِ جماعت کی اطاعت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
والسلام
محمد وسیم الدین
جماعت گیلف (Guelph)